IED-Blast
چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا میں انتخابات روکنے کے لئے نکسلیوں نے علاقے کے ممبر اسمبلی بھیما مانڈوی کو نشانہ بنانے کے بعد ایک بار پھر انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ خبر ہے کہ، نکسلیوں نے نارائن پور میں ووٹ کو متاثر کرنے کے لئے پولنگ بوتھ کے پاس IED بلاسٹ کر دیا۔ حالانکہ سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں کے مطابق، اس دھماکے میں کسی طرح کے کسی جان مال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس دھماکے کے بعد بستر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کے مطابق، ووٹنگ سے ٹھیک پہلے صبح قریب 4 بجے نارائن پور میں دھماکہ کیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب آئی ٹی بی پی کے جوان پولنگ کرانے کے لئے بوتھ پر جا رہے تھے۔حالانکہ اس دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکہ IED کے ذریعہ کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نکسلیوں کے نشانے پر ITBP کی ٹیم تھی، لیکن ٹائمنگ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ نکسلیوں کو جانکاری تھی کہ صبح ITBP کی ٹیم پولنگ مراکز پر جانے والے ہیں۔آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی فراق میں تھے۔اسی کو دھیان میں رکھ کر یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ITBP کے جوان بوتھ کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔
اس آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بستر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ نکسلی پولنگ میں خلل ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کر سکتے ہیں۔ اسی ضمن میں یہ دھماکہ کیا گیا ہے۔اس دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔سیکورٹی فورسز نے چوکسی بڑھا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here