ٹی 20 رینکنگ : کے ایل راہل چھٹے نمبر پر پہنچے

Share Article
kl-rahul
ہندوستانی کرکیٹرلوکیش راہل کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے۔دراصل،ہندوستانی بلے باز لوکیش راہل ٹی 20 رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ختم ہوئی دو میچوں کی سیریز میں راہل نے 47 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔راہل رینکنگ میں چار پائیدان اوپر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا ہندوستانی بلے باز ٹاپ ۔10 میں نہیں ہے۔
روہت شرما 12 ویں، شکھر دھون 15 ویں، کپتان وراٹ کوہلی 17 ویں اور مہندر سنگھ دھونی 56 ویں نمبر پر قابض ہیں۔کوہلی کو دو اور دھونی کو سات پائیدان کا فائدہ ملا ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم دنیا کے نمبر ۔1 بلے باز بنے ہوئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *