ٹیم انڈیا کاآرمی کیپ پہننے پرآئی سی سی نے پی سی بی کودیاجواب

Share Article
team-india

ٹیم انڈیا کے ’آرمی کیپ‘ پہننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) میں شکایت کی ۔تھی اب آئی سی سی نے پاکستان کو کرارا جواب دیاہے۔دراصل،آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیاپلوامہ کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی کیپ پہن کر میدان پر اتری تھی۔انڈین ٹیم کے اس قدم سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بوکھلا کر اعتراض کیا تھا لیکن آئی سی سی نے پاکستان کی اس بوکھلاہٹ کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔

رانچی میں 8 مارچ کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیانے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید سی آر پی ایف کے جوانوں کے اعزاز میں فوجی ٹوپیاں پہنی تھی اور اپنی میچ فیس قومی دفاع فنڈ میں عطیہ کر دی تھی۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کلیری فرلوگ نے بیان میں کہاکہ، ’’بی سی سی آئی نے فنڈز جمع کرنے اور شہید فوجیوں کی یاد میں ٹوپی پہننے کی اجازت مانگی تھی اور اسے اس کی اجازت دے دی گئی تھی۔

آپ کوبتادیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں خط بھیجا تھا اور اس طرح کی ٹوپی پہننے کے لئے ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔پی سی بی سربراہ احسان منی نے اتوار کو کراچی میں کہا، ’ انہوں نے کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے آئی سی سی سے اجازت لی تھی اور اس کا استعمال دوسرے مقصد کے لئے کیا جو قابل قبول نہیں ہے‘۔

بی سی سی آئی نے پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد آئی سی سی سے ان ممالک کے ساتھ تعلقات توڑنے کے لیے کہا تھا جو دہشت گردی کو پناہ دیتے ہیں۔پلوامہ حملے کی ذمہ داری پاکستان واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔بہرکیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو کہا کہ بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ملک کے فوجی دستوں کے تئیں تشکر کا اظہار کرنے کے لیے فوجیوں جیسی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *