وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کرنے والا آئی اے ایس افسر معطل

Share Article

 

نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔الیکشن کمیشن آف انڈیانے بدھ کی رات کو اڈیشہ کیمشاہد محمد محسن کو معطل کر دیا۔ محسن نے اڈیشہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی تھی۔ ضلع کلکٹر اور ڈی جی پی کی رپورٹ ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے محسن کو معطل کر دیا۔

 

Image result for IAS officer suspended the prime minister's helicopter

 

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری راکیش کمار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے ایس پی جی سے منسلک الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔سمبل پور میں منگل کو وزیر اعظم مودی لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے انتخابی مہم کے لئے گئے تھے۔ اس دوران مشاہد محمد محسن نے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی تھی، جو الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ ایس پی جی سیکورٹی والے افراد کو ایسیجانچ سے چھوٹ حاصل ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *