خون بہا کر نہیں ،گلے لگا کر ہوگا دہشت گردی کا خاتمہ، ہندوپاک کشیدگی پر وسیم اکرم کا جذباتی بیان

Share Article
wasim-akram

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے پر کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پرہے۔سرحدپر کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے، جنگ جیسی حالت بن رہی ہیں، پلوامہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد سے مسلسل ملک میں پاکستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ چل رہا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔ اس حملے کے 12 دن بعد ہندوستان نے جیش محمد کے دہشت گرد کیمپ پر ایئر اسٹرائک (IAF Air Strike) کی، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان ماحول اور گرم ہو گیا ہے۔ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہندوستان سے ایک اپیل کی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چل رہی اس کشیدگی کو دیکھتے ہوئے وسیم اکرم نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔اس ٹویٹ میں وسیم اکرم نے ہندوستان کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ ’میں بھرے ہوئے دل سے آپ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہندوستان، پاکستان آپ کا دشمن نہیں ہے۔آپ کا دشمن، ہمارا دشمن ہے۔کتنا خون بہانے کے بعد ہم یہ بات سمجھیں گے کہ ہم دونوں ایک ہی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اگر ہمیں دہشت گردی کو ہرانا ہے تو ہمیں گلے ملنا ہوگا‘‘۔

اس ٹویٹ کے ساتھ وسیم اکرم نے ہیش ٹیگ دیا ہے۔ #TogetherWeWin #NoToWar بتا دیں کہ پاکستان میں گھس کر دہشت گرد پناہ گاہ کوزمین دوز کرنے کی فضائیہ کی کارروائی کے بعد پاکستان نے بدھ کو ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔ لیکن فعال ومتحرک ہندوستانی فضائیہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے نہ صرف انہیں چند منٹوں میں نکال دیا بلکہ اس کے ایک جنگیطیارے کو بھی مار گرایا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *