گھر واپس آ رہا ہے ونگ کمانڈر، ترنگے سے ہوگا ابھینندن: واہگہ بارڈر پر تیاری مکمل

Share Article

wagah-border

ونگ کمانڈر ابھینندن آج اپنے ملک واپس آ رہے ہیں۔ ونگ کمانڈر کے استقبال کیلئے بھارت پاکستان سر حد اٹاری۔واہگہ بارڈر پر لوگ پہنچنے لگے ہیں، کئی لوگ ترنگے کے ساتھ وہاں پہنچ گئے ہیں اور ابھینندن کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

wagah-border-1

پاکستان کی طرف سے گرفتار کئے گئے ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو آج رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ انہیں دوپہر 12 بجے رہا کیا جائے گا۔فضائیہ کا ایک وفد آج کمانڈر ابھینندن کو لینے واہگہ بارڈر جائے گا۔ ابھینندن کے والدین بھی انہیں ریسیو کرنے کے لئے دہلی ایئرپورٹ سے امرتسر جانے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔وہ رات کو ہی دہلی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے تھے۔ بیٹے کو لینے جا رہے والدین کا لوگوں نے تالی بجا کر خیر مقدم کیا۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *