ہندوستان کے خلاف ہارنے کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا : مکی آرتھر

Share Article
Wanted to ‘commit suicide’ after India loss: Pakistan coach Mickey Arthur

 

پاکستان کے مین کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف بری طرح ہارنے کے بعد وہ اتنا خراب محسوس کر رہے تھے کہ انہوں نے خود کشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ہوئے میچ میں پاکستان کو ڈکورتھ لوئس ضابطہ کی بنیاد پر 89 رنوں سے مات دی تھی۔عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی یہ ساتویں ہار تھی۔ حالانکہ جنوبی افریقہ کو 49 رونوں سے مات دے کر پاکستان نے ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔آرتھر نے کہا، ’’گزشتہ اتوار کو میں خود کشی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ صرف ایک ہی خراب کرکردگی تھی۔ یہ بہت جلدی ہوا۔ آپ ایک میچ ہارتے ہیں، پھر دوسرا ہارتے ہیں، پھر تیسرا ہارتے ہیں۔ میڈیا سوال کھڑے کرتی ہے۔ لوگوں کی امیدیں ہیں اور آپ صرف اس سے بچنا چاہتے ہیں۔ ہم سبھی نے یہ محسوس کیا ہے۔‘‘

 

Image result for I wanted to commit suicide after losing against India: Mickey Arthur

پاکستان 6 میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں فی الحال ساتویں مقام پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں 2007 میں منعقدہ عالمی کپ کے ایک گروپ میچ میں ہارنے کے بعد سابق کوچ باب وولمر کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *