مجھے کامیڈی کرنے میں بہت مزہ آتا ہے: سونم کپور

Share Article

 

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھلے ہی کم فلموں میں کام کیا ہے، لیکن انہوں نے اس انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سال 2018 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی بھی کافی تعریف ہوئی تھی۔ سونم کپور اب جلد ہی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ میں نظر آئیں گی۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ کامیڈی فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کرتی ہیں۔ ‘دی زویا فیکٹر’ کا حالہی میں ٹریلر لانچ کیا گیا ہے۔میری پچھلی کچھ فلموں ‘ویرے دی ویڈنگ’، ‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’، ‘پیڈمین’، ‘سنجو ‘،’ خوبصورت ‘اور’ نیرجا ‘تھیں۔ میں کافی خوش قسمت ہوں کہ ان فلموں کے ڈائریکٹرز نے مجھے ان کے کردار کے لئے مناسب سمجھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں کامیڈی فلموں میں اپنی بہترین کارکردگی کرتی ہوں، لیکن ناظرین کو لگتا ہے کہ میںنے ‘رانجھنا’ اور ‘نیرجا’ جیسی فلموں میں بہتر کارکردگیکی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میری اسٹائل کیا ہے، لیکن مجھے کامیڈی کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔

Image result for I enjoy doing comedy: Sonam Kapoor

فلم ‘دی زویا فیکٹر‘ 20 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ فلم کو ابھیشیک شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ناول نگار انوجا چوہان کی کتاب پر مبنی ہے اور دونوں کا عنوان بھی ایک ہی ہے۔ ‘دی زویا فیکٹر’ ایک راجپوت لڑکی کی کہانی ہے، جس کا نام زویا سولنکی ہے۔ فلم میں سونم، زویا کے کردار کو ادا رہی ہیں۔ سونم کپور کے چچا سنجے کپور نے پہلی بار سونم کپور کے والد کا رول نبھایا ہے۔ اس سے پہلے انیل کپور نے فلم ‘ایک لڑکی کو دیکھا’ میں سونم کے والد کا رول ادا کیا تھا۔ حقیقی زندگی میں باپ بیٹی کی جوڑی کو فلم شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سونم کی فلم کو لے کر ناظرین کس طرح رسپانس دیتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *