حیدرآبادمیں بارش سے رک گئیں زندگیاں،ایک بچہ سمیت تین لوگوں کی موت

Share Article
rain-in-the-hyd
حیدرآبادمیں 3اکتوبرکوہوئی موسلادھاربارش سے مصروفیات زندگی تھم گئیں اورسیلاب جیسے حالات ہوگئے ہیں۔جھماجھم بارش کی وجہ مانسون بتائی جارہی ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ کہ بارش سے تین لوگوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات افسران کے مطابق پیرکوشام ساڑھے چاربجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک 67.6ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔بارش کی وجہ سے شہرکے کئی علاقوں میں سیلاب ساآگیاہے۔پورے شہرمیں ٹریفک نظام کی رفتاررک گئی ،گریٹرحیدرآبادمیونسپل کاپوریشن نے اپنے اہلکاروں کوشہرمیں جمے ہوئے پانی کونکالنے اوردیگرراحتی کاموں میں لگادیاہے۔بارش کی وجہ سے جان گنوانے والوں میں چارمہینے کا ایک بچہ اوراس کے والدسمیت کل تین لوگ شامل ہیں۔بچے اوراس کے والدکی موت نائیڈونگرواقع گھرمیں ہوئی،جب بھاری بارش کی وجہ سے ان کے گھرکی دیوارگرگئی۔باپ بیٹے کالاش ملبے سے برآمدکیاگیا۔وہیں دوسرے سانحہ میں سڑک کنارے پول سے لگ کرکھڑی وین کوچھونے سے 35سال کے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *