پتھراؤ اورلاٹھی چارج میں بال -بال بچیں یہ اداکارہ،متعددافرادزخمی،ویڈیو

Share Article
akshara-singh
بہار:ایک بارپھربہارمیں ایک پروگرام آئی بھیڑنے جم کرہنگامہ کیا۔ہنگامہ اتنابڑھ گیاتھاکہ پولس کوپروگرام میں شامل ہونے آئیں اداکارہ کوجیپ بٹھاکر لے جانا پڑا۔بھیڑاتنی مشتعل ہوگئی تھی کہ پولس کولاٹھی چارج اورآنسو گیس کے گولے تک چھوڑنے پڑے۔یہ سب ہوا بھوجپوری اداکارہ اکشرہ سنگھ کے پروگرام میں۔اکشرہ دیوسوریہ مہوتسومیں شامل ہونے آئی تھیں اورمنگل کی رات ان کاپروگرام ہونا تھا۔لیکن بھیڑپرجوش ہوگئی اورہنگامہ ہوگیا۔دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل ناظرین نے سیکڑوں کرسیاں توڑدی اوراس کے بعد پتھراؤ ہونے لگا۔پتھراؤ ہوتادیکھ کر اورنگ آبادکے ڈی ایم راہل رنجن مہوال پروگرام کے جگہ سے نکل گئے ۔اس کے بعد پروگرام کوردکردیا۔
Crowd
بتادیں کہ پولس کوہنگامے کا پہلے سے ہی حکم آچکاتھا۔کیونکہ اکشرہ سنگھ کے پروگرام سے پہلے ہی ایس ڈی پی اونے بھیڑکوپرسکون رہنے اورپرامن پروگرام دیکھنے کی اپیل کی تھی۔لیکن ہنگامہ ہونے والے ممکنہ جگہ پرپولس اہلکارتعینات نہیں کرسکے۔نتیجتاً پروگرام میں ممکنہ انتظام سے زیادہ بھیڑپہنچ گئی۔جگہ نہیں ملنے اورپروگرام کوصحیح طریقے سے نہیں دیکھ پانے کے باعث ناظرین نے پتھراؤ کردیا ۔آخرمیں پروگرام کورد(منسوخ) کرنا پڑا۔بتایاجارہاہے کہ پتھراؤ کئی افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *