کسانوں نے ہیلتھ سینٹر میں جانور باندھ دیئے

Share Article

کوئی بھی ہیلتھ سینٹر انسانوں کی دیکھ ریکھ کے لئے قائم کیا جاتا ہے ۔مگر اترپردیش کے علی گڑھ میں کسانوں نے تقریبا 900 آوارہ جانوروں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی )میں لاکر بند کردیا۔ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کو لانے سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ۔خوف کے سبب لوگ گھروں سے نہیں نکلے۔
ان جانوروں نے پی ایچ سی میں پانی کی ٹینک توڑ دی ،کئی درخت اور پودے تباہ کردیئے اور دیگر گائیں بھی زخمی ہوئی ہیں۔ان جانوروں کے اچانک اندر داخل ہونے کی وجہ سے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس سلسلہ میں گاؤں کے پردھان اکھلیش دیوی کا کہنا ہے کہ آوارہ جانور فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہر گاؤں کی یہی پریشانی ہے۔ اس کی شکایت حکام سے کئی بار کیگئی ۔ جب انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آیا تو جونپور ضلع کے میر گنج تھانہ علاقہ کے لاسا گاؤں کے کسانوں نے آوارہ جانوروں کو پرائمری اسکول میں بند کرکے مظاہرہ کیا۔ صبح اسکول پہنچنے والے طلباء نے مجبور ہوکر قریب ہی کے سادھن سہکاری سمیٹی کی عمارت میں درس و تدریس کا عمل کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *