’پوروا ایکسپریس‘حادثہ کا شکار، درجنوں افرادا زخمی، ہیلپ لائن نمبرجاری

Share Article

train

مغربی بنگال کے ہاوڑا سے راجدھانی دہلی آرہی پوروا ایکسپریس کے 12 ڈبے اترپردیش کے کانپور میں روما گاؤں کے قریب اتر گئے ہیں۔اس حادثے میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔حادثہ دیر رات تقریبا ایک بجے ہوا ہے۔موقع پر امدادی مہم جاری ہے۔حادثہ کا شکارہوئے ٹرین پوروا ایکسپریس ( نمبر 12303) ہاوڑہ سے نئی دہلی آ رہی تھی۔
حادثے کولے کرریلوے میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کی راحت بچاو ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوعلاج کیلئے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے کے افسران نے حادثہ کے پیچھے کی وجہ تلاش کرنے کے لئے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ موقع پراے ٹی ایس کی ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے۔

جانکاری کے مطابق، ٹرین کیکپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، جس سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے وقت ٹرین کے تین ڈبے بھی پلٹ گئے۔واقعہ کے کچھ وقت بعد ہی موقع پر ڈی ایم وجے وشواس پنت پہنچے اور انہوں نے واقعہ اور زخمیوں کے بارے میں جانکاریدی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی سبھی لوگوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اورر احت و ابچاؤ کام جاری ہے۔
حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب حادثیکے سبب کانپورسے دہلی ۔ ہاوڑا روٹ کی فتح پورپیسنجرسمیت 10 ٹرینوں کومنسوخ کردیا گیا ہے۔ ریلوے کے افسران کے مطابق معمولی طورپرزخمیوں کوعلاج کے بعد کانپورسینٹرل کے لئے روانہ کردیا گیا ہے، جہاں پلیٹ فارم نمبرایک سے انہیں اسپیشل ٹرین سے نئی دہلی بھیجا جارہا ہے۔

ریلوے نے حادثے میں شکارلوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ (033) 26402241، 26402242، 26402243، 26413660. دین دیال اپادھیائے جنکشن پر بھی ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔ لینڈ لائن: ۔ 05412۔252232، ریلوے ۔12303.۔بہرکیف کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی پوروا ایکسپریس (اپ۔12303 ) جمعہ کی دیرشب حادثے کا شکارہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سیاترگئے جبکہ تین ڈبے پلٹ کربری طرح سے حادثہ کا شکارہوگئے۔حادثے میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *