بالوں کو گرنے سے کیسے بچایا جائے؟

Share Article
hair fall

آلودگی اور کھانے پینے کی چیزوں میں غذائیت کی کمی کی وجہ سے بال تیزی سے جھڑرہے ہیں۔ بالوں کو جھڑکنے سے روکنے کے لیے آپ طرح طرح کی دوائیں تیل اور جیل کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر ان سبھی کے استعمال سے بھی آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے تو ایک بار آیوروید علاج بھی آزماکر دیکھیں۔ آیوروید میں کئی ایسی دوائیاں ہیں جو بالوں کے مسائل کے لیے خاص طورپر جانی جاتی ہیں۔ ایسے ہی ایک علاج ہے ترفلا جو تین جڑی بوٹیوں کو ملاکر بنتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ باتوں کے جھڑنے کے مسائل میں آپ کے فائدہ مند ہے اور کیسے کریں اس کا استعمال ۔

 

 

 

گھر پر بنائیں ترفلا چورن: بال جھڑنے کے مسائل میں ترفلا چورن بہت فائدہ مند ہیں ترفلا خود کوئی علاج نہیں ہے بلکہ یہ تین الگ الگ دوائیوں کی ملاوٹ ہے جسے آیوروید میں بہت فائدہ مانا جاتا ہے یہ چورن بنانے کے لیے آپ کو سوکھے ہوئے بڑی ہڑر، بہیڑا اور آنولا چاہئے۔ تینوں کے پھل بغیر کیڑے لگے ہونے چاہئے ان کی گٹھلی نکال لیں اور تھوڑا تھوڑا موٹا کوٹ لیں پھر اس کے بعد اسے مکسی میں باریک پیس لیں اور چھان لیں اور بچے ہوئے حصے کا الگ الگ چورن بنا لیں۔ باریک چھنے ہوئے تینوں طرح کے چورن کو ایک دو چار کے برابر ملالیں اور کسی ڈبے میں بھر کر رکھ لیں ۔
آیوروید میں بالوں کے لیے سب سے فائدہ مند ریٹھا شکاکائی اور ترفلا ہوتے ہیں۔ ان سب کے بیج نکال کر مکس پائوڈر بنالیں اگر آپ کے بال لمبے ہیں تو دو کپ پانی میں چار چمس پائوڈر ملاکر رات کو بھگاکر رکھ دیں۔ صبح اسے ٹھیک سے سر میں لگا لیں اور آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھو لیں۔ اس طرح ہفتہ میں تین دن اس کا استعمال کریں۔ یہ بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد ملے گا اور روسی کو بھی ختم کردے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *