مس ورلڈ رہ چکی یکتا موکھی بالی ووڈ سے کیسے غائب ہوگئیں؟ دیکھئے اس رپورٹ میں

Share Article

ممبئی: بالی ووڈ ایک ایسی انڈسٹری ہے، جس میں انٹری لینا جتنا مشکل ہے، اس سے کہیں زیادہ مشکل ہےیہاں پربرقراررہنا۔ یہاں ہرسال کئی ٹیلنٹیڈ (باصلاحیت) لوگ آتے ہیں۔ اس میں سےکئی ہٹ ہوتےہیں توکئی فلاپ بھی ہوجاتے ہیں۔ وہیں کچھ ایسے لوگ بھی آتے ہیں، جنہیں آتےہی لوگ خوب پسند کرتے ہیں، لیکن اچانک وہ اسٹارکہیں غائب ہوجاتے ہیں۔ ایسی ہی اسٹارس میں سےایک تھی سال 1999 کی مس ورلڈ کا خطاب حاصل کرچکیں یکتا موکھی۔ہم آپ کوبتائیں گےکہ زبردست فین فالوئنگ حاصل کرنے والی یکتا موکھی آخرانڈسٹری سے پوری طرح غائب کیسے ہوگئیں۔

Image result for yukta mukhi

یکتا موکھی نےسال 1999 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا، اس کے بعد وہ اسی سال مس ورلڈ بھی بنیں۔ وہیں دو دوبیوٹی کانٹیسٹ جیتنےکےبعد یکتا موکھی کوبالی ووڈ میں لینے کے لئے لوگ بےقرارہوگئے۔ سال 2002 میں ان کی پہلی فلم ‘پیاسا آئی۔ اس فلم میں یکتا نے آفتاب شیوداسانی کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد سال 2006 میں فلم ‘کٹھ پتلی آئی۔ وہیں 2008 میں ان کی آخری فلم آئی تھی جس کا نام ‘میم ساب(میم صاحب) تھا۔ دھیرے دھیرے یکتا کو فلمیں ملنا بند ہوگئیں۔ آج 10 سال ہوگئے ہیں یکتا موکھی بالی ووڈ سےغائب ہیں۔

Image result for yukta mukhi

بالی ووڈ میں ان کی کامیابی کی بڑی وجہ مانی جاتی ہےان کی لمبائی۔ یکتا موکھی کی لمبائی 6.1 تھی۔ سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کے باشند ہ اورتاجر(بزنس مین) پرنس تلی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی گرینڈ شادی اورریسپشن خوب سرخیوں میں رہی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہوا۔ وہیں 2013 میں اس شادی کو لےکرایک حیران کرنے والی خبرآئی۔ یکتا موکھی نےاپنے شوہرپرنس تلی کےخلاف ایف آئی آردرج کرائی۔ اس شکایت میں جہیزکے لئے استحصال اورجنسی ہراسانی جیسےالزامات عائد کئے تھے۔

سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کےپرنس تلی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی گرینڈ شادی اورریسپشن خوب سرخیوں میں رہی۔

سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کےپرنس تلی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی گرینڈ شادی اورریسپشن خوب سرخیوں میں رہی۔سال 2008 میں ہی یکتا نے نیویارک کےپرنس تلی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی گرینڈ شادی اورریسپشن خوب سرخیوں میں رہی۔ جون 2014 میں یکتا موکھی اورپرنس تلی نےطلاق لےلیا۔ بیٹےکی دیکھ بھال یکتا موکھی کے ذمہ ہے۔ آج 10 سال گزرگئے ہیں، لیکن یکتا لائم لائٹ سے دورہیں۔ اب تک کسی فلم میں نہیں نظرآئی ہیں۔ اس کے علاوہ انڈسٹری سے متعلق ایونٹ میں بھی یکتا موکھی کم ہی دکھائی دیتی ہیں۔ وہیں یکتا مکھی سوشل میڈیا پربھی نہیں دکھائی دیتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *