شہد کو گرم پانی میں ملا کر پینا صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟ آئیے جانتے ہیں

Share Article

شہد تو ایسی چیز ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتی ہے اور اس کا استعمال سنت نبوی بھی ہے۔ ویسے تو شہد کھانا بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گرم پانی میں اسے ملا کر پینا صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟

شہد کو اکثر افراد چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ زخم کو جلد بھرنے کے لیے بھی جلد پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم جب آپ گرم پانی میں شہد کو ملا کر پیتے ہیں تو درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

جراثیم کش
شہد کی جراثیم کش خصوصیات پانی میں ملا کر جزو بدن بنانا مختلف ایسے امراض سے بچاسکتی ہیں جو انفیکشن کے نتیجے میں لاحق ہوتے ہیں۔

کھانسی پر قابو پانے میں مدد دے
شہد سے بچوں میں کھانسی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے ایک سال سے زائد عمر کے بچے کو ڈھائی ملی لیٹر پانی میں کچھ مقدار میں شہد ملا کر دیں، تاہم ایک سال سے کم عمر بچے کو دینے سے گریز کریں۔

اچھی نیند میں مددگار
اس مشروب سے نیند کا معیار بہتر بنایا جاسکتا ہے، خصوصاً کھانسی یا نظام تنفس کے شکار بچوں کی نیند میں یہ مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ بے خوابی کے شکار افراد اگر سونے سے قبل شہد کو گرم پانی میں ملا کر پی لیں تو اس سے بھی جلد سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
یہ مشروب معدے کے بیکٹریا پر مثبت اثر مرتب کرتا ہے جس سے نظام ہاضمہ صحت مند اور متوازن ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
شہد کا استعمال طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے، گرم پانی میں اسے ملا کر پینے کی عادت موٹاپے سے بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کے عرق اور شہد کو گرم پانی میں ملا کر پینا میٹابولزم کو تیز کرکے پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتا ہے، جس سے اضافی چربی کو کم عرصے میں گھلانا ممکن ہوسکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *