رشی کپور نے کرسمس پریہ کیسی تصویرپوسٹ کی

Share Article
rishi-kapoor
بالی ووڈ اداکارچنٹوکے نام مشہوررشی کپورفلم انڈسٹری کے ان سیلیبس میں سے ایک ہیں ،جواپنے ٹویٹس کی وجہ سے تنازعات میں آتے رہتے ہیں۔کرسمس کے موقع پررشی کپورنے ٹویٹرکے ذریعہ اپنے فینس کومبارکباد دی۔اس کے ساتھ انہو ں نے ٹویٹ پرایک ایسی تصویرپوسٹ کرڈالی،جسے دیکھ یوزرس رشی کپورپربھڑک اٹھے۔
real-pic
دراصل ،تصویرمیں ایک مسلم شخص ہندوسنت کوشراب دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں جسے دیکھ کریوزرس نے رشی کپورآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جم کران کی تنقیدکی۔رشی کپورنے لکھاکہ ’’بھاؤناسے الگ،لیکن بوتل سے ایک۔یہ ہوئی نا بات،میری کرسمس‘‘رشی کی اس تصویرپریوزرس نے نہ صرف تنقیدکی،بلکہ اسے جعلی بتایا۔کچھ لوگوں کاکہناہے کہ یہ فوٹوشاپڈ امیج ہے،کیونکہ اس میں شراب کی بوتل کی جگہ پانی تھا۔لوگوں نے اسکی اصل تصویرشیئرکی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *