یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

 

یمن میں جاری جنگ کے دوران آج حوثی باغی ملیشیا کے ایک اہم فیلڈ کمانڈر ملک کے شمال مشرقی شہر جوف کے مغربی علاقے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے الجوف شہر کی مغربی علاقے المصلوب میں حوثی ملیشیا کے ایک ٹھکانے پر توپخانے سے گولہ باری کی۔ویب سائٹ کے مطابق گولہ باری میں حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر لطفی صالح المیمونی المعروف ابو صالح القوبری متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔گذشتہ روز یمنی فوج نے الجوف کے شمالی شہر برط العنان کے اہم تزویراتی ٹھکانوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑایا۔

 

Image result for Houthi field commander killed key partner in Yemen

بارڈر سیکیورٹی کے فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈ جنرل ہیکل حنتف نے کہا کہ یمنی فوج نے رط العنان کے علاقے میں اہم تزویراتی قلعہ کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے اسی علاقے کی ’الظھرہ‘ وادی میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ہلہ بولا۔ ادھر بریگیڈئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ یمن کی قومی فوج ’’ثواثنہ‘‘ اور ’’الامھور‘‘ پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کی سپلائی لائن کاٹنے میں کامیاب ہو گئی۔اس کارروائی میں ہونے والی لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نیز سرکاری فوج نے زخم چاٹنے پر مجبور حوثی ملیشیا سے بڑے پیمانے پر جدید نوعیت کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لینے کے لئے کامیاب ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *