رنگ گورا بنانے کےلئے گھریلو نسخے

Share Article

 

جلد کی رنگت عام طور پر اس میں پائے جانیوالے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ لیکن زیادہ تر موسمی حالات، آب و ہوا اور جلد کو سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے بھی اس کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، خشک جلد بھی رنگت میں تبدیلی کا باعث ہے۔ اگر آپ کی جلد جنیاتی طور پر سیاہ نہیں تو چند ایک گھریلو ٹوٹکوں سے جلد کی رنگت کو نکھارا جا سکتا ہے۔

 

Image result for beautiful girls

دودھ: دودھ میں کیلیشم کی کثیر تعداد ہوتی ہے۔ کیلشیم ہمارے جسم کا بہت اہم جزور ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ رنگ کی رنگت بہتر بنانے میں بھی معاون ہے۔ جسم کے اوپری جلد میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے میں اہم کردار نبھاتی ہے۔ دودھ جسم میں کلیشیم کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی بھی دور کرتا ہے۔ استعمال کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کٹورا دودھ لیکر ایک کپڑا اس میں بھگو کر جلد رگڑیں۔ خشک ہونے پر دوبارہ یہ عمل دہرائیں۔ ایک ہفتہ تک غسل کے بعد یہ عمل دہرانے سے جلد کی رنگ میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

 

Image result for household-prescriptions-for-coloring

دہی: لیکٹک ایسڈ قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ جو کہ جسم کے مردہ خلیوں کے چھڑنے کے رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ لیکٹک ایسڈ کی کمی جلد کے مردے خلیوں کو ہٹانے کی رفتار سست کردیتی ہے۔ لیکٹک ایسڈ کی کمی پوری کرنے کیلئے دیہی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کا استعمال بھی سادہ ہے ایک پیالہ دہی لیکر چند منٹ لیکر جلد پر اس کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ یا پھر دیہی، لیموں کا رس اور دلیا ملا کر ماسک بنائیں اور 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر بعد میں دھو لیں۔ یا پھر دیہی ایک چمچ، شہد 2 چمچ لیکر اس کا ماسک 10 سے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر دھولیں۔

 

Image result for household-prescriptions-for-coloring

لیموں کا رس: لیموں میں موجودہ قدرتی خصوصیات جلد میں تیل کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں بھی معاون ہے۔ لموں کا رس کئی بلیچ کریموں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں ماہرین بتاتے ہیں کہ لیموں کا رس لیکر روئی کی مدد سے چہرے پر موجودہ سیاہ حصوں پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر آہستہ آہستہ چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور بعدازاں دھو لیں۔ لیموں کا رس، شہد اور زیتون کے تیل میں ملا کر 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر مساج کریں۔ بعدازاں سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس میں ایک احتیاط یہ برتیں کہ لیموں کا رس لگانے کے بعد دھوپ میں ہرگز نہ نکلیں اور جلد پر موجودہ زخموں پر ہرگز نہ لگائیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *