برطانوی ٹیچر کو ہندوستان کے فاؤنڈیشن کا اعزاز

Share Article

britannia-teacher

متحدہ عرب امارات میں ایک برطانوی اسکول ٹیچر نے ایک ملین امریکی ڈالر مالیتی گلوبل ٹیچر پرائز حاصل کرلیا ۔ یہ اعزاز پیشہ تدریس میں نمایاں رول ادا کرنے والے ممتاز ٹیچرس کے لئے اعتراف کے طورپر ایک ہندوستانی صنعتکار کے فاؤنڈیشن نے قائم کیا ہے ۔ ‘سیاست ڈاٹ کام ’کے مطابق 39 سالہ اینڈریا زفیرا کو نے جو برنٹ سکینڈری اسکول میں آرٹ اور ٹکسٹائیل کی تعلیم دیتی ہیں کیرالا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ مخیر صنعتکار سنی ور کے کی طرف سے چلائے جانے والے ورکے فاؤنڈیشن کی طرف سے اس ایواڈ کے لئے منتخب کی گئی ہیں۔ یونانی نژاد برطانوی زفیرا کو جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی برطانوی ٹیچر ہیں 170 ممالک کے ٹیچرس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس باوقار عالمی اعزاز تک رسائی حاصل کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد الملکتوم نے اینڈریازفیراکویہ ایوارڈ پیش کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *