ہنی پریت پھر3 دن کی پولیس ریمانڈ پر

Share Article
honeypreet
گرمیت رام رحیم کی رازدارہنی پریت کی پولیس ریمانڈختم ہونے کے بعداسے پنچکولہ کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔اس کے ساتھ سکھدیپ کورکوبھی کورٹ میں پیش کیاگیا۔جہاں اسپیشل کورٹ میں دونوں فریقین کوسننے کے بعدپھرسے ہنی پریت کوتین دن کیلئے پولیس ریمانڈ پربھیج دیا۔دراصل ،پچھلے 6دنوں سے ہنی پریت پولیس ریمانڈپرتھی لیکن پولس ہنی پریت سے کچھ خاص نہیں اگلواپائی ہے۔پیر9اکتوبرکوراس کاریمانڈمدت ختم ہوگیاتھااس کے بعدآج 10اکتوبرکوہنی پریت اورسکھدیپ کورکوپولیس کورٹ میں پیش کیا۔عیاں رہے کہ ہنی پریت پیشی کے دوران پنچکولہ کورٹ میں پھوٹ پھوٹ کرروئی۔اس نے عدالت میں ہاتھ جوڑکرجج کوکہاکہ اس کوجتنی بھی جانکاری تھی وہ سب سچ سچ پولس کوبتاچکی ہے۔اتناکہنے کے بعدہنی پریت رونے لگی۔ان کے وکیل نے ان کوسنبھالااوراس کے بعدعدالت میں جرح تقریباً 20منٹ تک چلی۔ہریانہ پولیس نے عدالت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کو9دنوں کا پولیس ریمانڈ چاہئے کیونکہ ہنی پریت سوالوں کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔کئی ساری ایسی چیزیں ہیں، جوپولس کوری کورکرنی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *