ہالینڈ :مسافروں سے بھری ٹرام میں فائرنگ، ایک شخص کی موت، کئی زخمی

Share Article

netherlands-tram

ہالینڈ کے یوٹریکٹ میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ٹرام میں ہوئی اندھا دھند فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

یوٹریکٹ پولیس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ کے واقعہ یوٹریکٹ میں 24 اوکٹوبرپلین میں ہوئی۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس واقعہ میں دہشت گردانہ کارروائی ہو سکتی ہے۔‘ پولیس نے احتیاطاً علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ واقعہ صبح قریب 10.45 بجے کی بتائی جا رہی ہے۔ علاقے کی ٹرام خدمات پر فی الحال روک لگا دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ فائرنگ ہوئی تھی، جس میں 5 ہندوستانیوں سمیت 50 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، حالانکہ کرائسٹ چرچ کی النور مسجد اور لنوڈ ایونیو مسجد پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے آسٹریلیائی شہری بریٹن ٹیرنٹ کو بعد میں پولیس نے کو گرفتار کر لیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *