جانیے کیا ہیں دپیکا پدکون کا ’ہولی‘ کے دن کا پلان، اداکارہ نے خود کیا انکشاف

Share Article
dipka

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدکون اپنی فلموں میں اداکاری کے ساتھ اپنی ہر ادا کیلئے سرخیوں میں تو آ ہی جاتی ہیں۔ اب ’ہولی‘کا رنگ سے بھرا ہوا تہوار بھی ملک میں دستک دے دیا ہے، اسی دستک کے ساتھ سنیماکے شوقین اور دپیکا کے فینس کے اندر یہ سوال بھی اٹھ رہیں ہیں کہ آخر ان کی پسندیدہ اداکارہ کا اس تہوار کو لے کر کیا پلان ہے۔

اب آپ کو بتا دیں کہ اس بارے میں اداکارہ نے خود بتایا ہے کہ وہ ’ہولی‘ کے دن ہی دہلی کے لئے نکلیں گی، کیوں کہ پیر سے ان کو اپنی اگلی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ شروع کرنی ہے۔
dipika1
اس کے ساتھ ہی آپ کو آگاہ کردیں کہ پیر یعنی 25 مارچ 2019 سے دپیکا پدکون اپنی آنے والی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں جس کیلئے وہ ’ہولی‘کے دن ہی دہلی کے لئے روانہ ہوں گی۔

ابھی حال ہی ایک ایوارڈ شو کے دوران دپیکا پدکون سے ان کے ’ہولی‘ کے پلانس کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’میرا’ ہولی ‘والا دن بھی کام کرنے میں ہی جانے والا ہے، اس دن میں دہلی کے لئے نکلوں گی ، اس کا مطلب ’نوہولی پلے‘ میرے لئے‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *