اے ایم یو کے شعبۂ سنی دینیات میں ریسرچ اسکالرس کے لئے خصوصی خطبہ کا انعقاد

Share Article

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے شعبہ سنی دینیات میں ریسرچ اسکالرس کے لئے خصوصی خطبہ کا انعقاد کیاگیا۔ دینیات فیکلٹی کے ڈین وصدرشعبہ سنی دینیات پروفیسر محمدسلیم قاسمی نے لیکچرارڈاکٹر نویداقبال کا استقبال کرتے ہوئے لیکچر کے اسباب ومقاصد پرتفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں محققین ومصنفین کے لئے علمی زندگی میں کمپیوٹر کی ضرورت واہمیت کے پیش نظراہل علم کے لئے کمپیوٹر کو زندگی کا لازمی حصہ قرار دیا ۔

 

شعبہ کے سینئراستاذپروفیسر توقیر عالم فلاحی نے علمی صلاحیت کو صیقل بنانے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کمپیوٹر کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اے ایم یوکے شعبۂ کمپیوٹر کے استاذ ڈاکٹرنوید اقبال نے خطبہ پیش کیاجس میں کمپیوٹر کی بنیادی باتوں سے طلبہ کو واقف کراتے ہوئے کمپیوٹر کی ابتداء ، اس کے اسباب اورمرحلہ وارارتقاء کی مکمل تاریخ پیش کرتے ہوئے اختصارمیں کمپیوٹر کی خصوصیات، اس کے ٹولس اوراسے استعمال کرنے کے آسان طریقوں کوبیان کیا ۔ آپ نے کمپیوٹر کے بنیادی ٹولس میں اس کے تما م داخلی وخارجی ٹولس کی حقیقت ، ریسرچ میں استعمال ہونے والے مشہور سافٹ ویئر اوراس کے طریقہ استعمال کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے پروجیکٹر کے ذریعہ پریکٹکل پیش کیا۔انہوں نے کمپیوٹر کے علاوہ انٹرنیٹ کے موضوع پر بھی بنیادی بحث کی اوراس سے استفادہ کرنے کے مختلف طریقوں کو عملی طور پرکرکے دکھایا۔

 

شعبہ کے استاذڈاکٹر ندیم اشرف نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمہیدی کلمات پیش کئے۔پروگرام کے آغاز میںمحمد حماد نے قرآن کریم کی تلاوت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد سہیل، محمد تنویر، محمد صادق، محمد انس، نسرین فاطمہ، تہمینہ ظفر، سلمیٰ بی اورمحمد صفوان کے علاوہ شعبہ کے تمام ریسرچ اسکالرس اورطلبہ واساتذہ نے اپنابھر پور تعاون پیش کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *