دسویں جماعت کی طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Share Article
10th-girl-students
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اے بی کے ہائی اسکول( گرلس) میں دسویں جماعت کی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں’’ مس اے بی کے‘‘ کا تاج منتشا کو پہنایا گیا جبکہ اولین رنر اپ جھنک شرما اور دوئم رنر اپ جویریہ رہیں۔طالبات کو خطابات سے نوازنے کے بعد مہمانِ خصوصی کامرس شعبہ کی پروفیسر شیبا حامد نے اپنے خطاب میں ان کے روشن مستقبل کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امتحان کی تیاری کے لئے سخت محنت کی صلاح دی۔
اسکول کی وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرنے کے ساتھ ہی حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر نویں جماعت کی طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ ان کے استقبالیہ نغمہ اور قوالی نے حاضرین کے دل جیت لئے۔پروگرام کے انعقاد میں کو آرڈینیٹر اور اساتذہ نے اہم رول ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *