علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گرلس اسکول میں ’ہندی ہفتہ‘ کا اہتمام

Hindi-week-in-AMU-Girls
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو)کے گرلس اسکول میں حسبِ سابق امسال بھی ’’ ہندی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے دورِ حاضر میں ہندی زبان کی اہمیت پر اپنا سیر حاصل خطبہ پیش کیا۔ہندی ادبی سوسائٹی کی صدرمحترمہ صبیحہ خاتون نے بتایا کہ’’ ہندی ہفتہ ‘‘کے تحت اسکول میں مضمون نویسی، مکتوب نگاری، علمِ اصطلاح کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلے19؍ستمبرتک چلیں گے۔افتتاحی پروگرام میں طالبہ رشیکا آریہ اورطالبہ کلثوم رئیس نے ہندی زبان کی اہمیت اور ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طالبہ مسکان نے ہندی کی موجودہ صورتِ حال پر نظم پیش کی۔اس موقع پر تمام اسکول اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *