حنا خان اب بنیں گی ناگن

Share Article

بگ باس سے مشہور ہوئیں اداکارہ حنا خان ایک بار پھر ایکتا کپور کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، حنا ایکتا کپور کے سپرہٹ سیریل’ ناگن‘ کے اگلے سیکوینس ’ ناگن۔4‘ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ ایکتا نے حنا کو ناگن کے رول کے لئے فائنل کر لیا ہے۔ حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

غور طلب ہے کہ حنا ایکتا کپور کے مشہور ٹی وی سیریل ’ کسوٹی زندگی کی‘ کے پارٹ۔2 میں کومولیکا کا کردار نبھا چکی ہیں۔ لیکن بعد میں حنا فلموں میں مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے سیریل سے الگ ہو گئی تھیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ حنا پچھلے کافی عرصہ سے کسی ایسے کام کی تلاش میں تھیں جس میں کچھ الگ ہٹ کر نئی طرح کے کام کا تجربہ ملے۔

خبر ہے کہ ناگن۔ 4 میں حنا کے کردار کے ارد گرد ہی سیریل کی کہانی گھومتی ہے۔ حنا کے لئے یہ ایک الگ طرح کا تجربہ ہو گا۔ جانکاروں کی مانیں تو ناگن۔ 4 میں حنا ایک بری ناگن کی شکل میں دکھائی جانے والی ہیں۔ غور طلب ہے کہ جب حنا بگ باس کے گھر میں تھیں، اس وقت ان کے منفی رویہ کو لے کر کافی چرچا تھی اور بعد میں انہیں کئی منفی رول بھی آفر کئے گئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *