دوہائی اسپیڈ ٹرینیں ٹکراگئیں،7 افراد ہلاک،ریسکیوآپریشن جاری

Share Article
trian-in-turkey
ترکی میں دردناک حادثہ ہوگیاہے۔دراصل، ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع ریلوے اسٹیشن پر دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 46 مسافروں کے زخمی ہوئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ٹرین کے دو ڈبے ایک دوسرے پر چڑھ گئے۔بہرکیف ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پہنچ گئیں۔اور پل پر حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین کے پچکے ہوئے ڈبوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین انقرہ اسٹیشن سے مغربی شہر کونیا جانے کیلیے تیار کھڑی تھی کہ اچانک تیز رفتاری سے آتی ٹرین کونیا جانے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔بتایاجارہاہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 46 افراد میں 3 تین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *