میرٹھ، جموں و کشمیر پر مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد میرٹھ میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر پولیس فورس اور پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔
 
پیر کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے بارے میں اہم فیصلے لئے۔ اس سے پورے ملک میں اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کے سر بلند کر دیئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے میرٹھ میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے بڈھانا گیٹ، گھنٹہ گھر، خیر نگر، ہاپور اڈہ، پرہلادنگر، بھومیا کاپل، جلی کوٹھی، مچھیران وغیرہ جیسے حساس علاقوں میں پولیس فورس اور پی اے سی کو تعینات کیا ہے۔
 
ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ کی قیادت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس گشت کر رہی ہے۔ میرٹھ میں پہلے ہی ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا ہواہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here