دہلی میں گرمی بڑھی، درجہ حرارت 27.1 ڈگری پہنچا

Share Article

 

قومی راجدھانی دہلی میں مسلسل گرمی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ لوگوں کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔ بدھ کے روز دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 27.1 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو کہ معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی نمی 56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دوپہر تک جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیسکے ارد گرد رہنے کا امکان ہے۔ صفدر جنگ ویدشالا، جس کی ریکارڈنگ کو شہر کاسب سے درست اندازہ سمجھا جاتا ہے،اس کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کا منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم از کم درجہ حرارت 22.2 ڈگری سیلسیس رہا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *