شیشے میں بند دل نے جہاز کا رخ موڑ دیا

Share Article

ایک انسانی دل کو جہاز سے اتارنا بھول جانا اور پھر اسے اتارنے کے لیے جہاز کو آدھے راستے سے واپس بلانے کے بارے میں شاید پہلے آپ نے نہ سنا ہو۔امریکہ کی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی سیاٹل سے ڈیلس جانے والے مسافر طیارے کو پرواز کے کئی گھنٹے بعد واپس بلایا گیا کیونکہ اس میں موجود انسانی دل کو عملہ اتارنا بھول گیا گیا تھا۔ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ دل کو مسافر طیارے کے ذریعے کیلیفورنیا سے سیاٹل لایا گیا تھا اور یہاں سے اسے مقامی اسپتال پہنچایا جانا تھا۔
لیکن اس کو جہاز سے اتارا نہیں گیا اور جہاز اپنی دوسری منزل مقصود کے آدھے راستے تک پہنچ چکا تھا کہ غلطی کا احساس ہوا۔طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ انھیں شدید حیرت ہوئی جب جہاز کے کپتان نے انھیں جہاز میں رہ جانے والے سامان کے بارے میں اور فلائٹ کے واپس موڑے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔
بعض لوگوں نے اپنے اسمارٹ فونز کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انسانی دل کتنی دیر تک ٹراسپلانٹ آپریشن کے لیے قابل استعمال رہتا ہے اور ماہرین کے مطابق ایسا چار سے چھ گھنٹے کے اندر ممکن ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق جہاز تقریباً تین گھنٹے تک پرواز کرتا رہا تھا۔ جہاز کے مسافروں میں شامل ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ سنگین غلطی کا ایک بدترین واقعہ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *