غازی آباد میں صحت جانچ مہم، لڑکیوں میں خون کی کمی پائی گئی

Share Article

غازی آباد ضلع میں تین دن تک لڑکیوں کی صحت جانچ مہم چلائی گئی۔ ضلع پروگرام آفیسر ششی وارشے نے جمعہ کو بتایا کہ مہم کے دوران 11 سے 14 سال کی عمر والی تین ہزار 300 سے زائد نوخیزلڑکیوں کی بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) اور خون کی کمی کی جانچ کی گئی۔ تفتیش کے دوران ان میں سے کل 297بچیاںخون کی کمی کا شکار ملیں۔

مہم کے دوران آشا، اے این ایم اوراطفال ترقی کے منصوبے کے حکام نے خون کی کمی کی شکار لڑکیوں کو آئرن کی گولیاں دیں اور اس کے استعمال کرنے کا طریقے بھی بتایا۔آئرن کی گولی کے ساتھ وٹامن سی پر مشتمل نیبو، آنولہ، سنترہ یاکینوکا جوسپینے کا مشورہ دیا گیا، ساتھ ہی آگاہ کیا گیا کہ آئرن کی گولی کبھی بھی دودھ یا چائے کے ساتھ نہ لیں۔ اس کے ساتھ ہی لڑکیوں کو ہری سبزیاں، پالک، گڑ، چنا، سہجن، وٹامن سی پر مشتمل کھانے کی اشیاء اور پروٹین سے بھرپور کھانے کا مشورہ دیا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *