قتل کی کوشش کرنے والے ملزم کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Share Article

ضلع کے بھانگڑ کے ساتولیا مارکیٹ علاقے میں مقامی ترنمول کارکن پر جان لیوا حملہ کرنے والے شخص کی اجتماعی طور پر پیٹنے اوراس کا قتل کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔مقتول کی شناخت باقی بللہ (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ الزام ہے کہ باقی باللہ نے منیرالاسلام نامی شخص کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس معاملے میں کاشی پور تھانے کی پولیس نے اب تک چھ لوگوں کے گرفتار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منگل کی رات باقی بااللہ منیر کو قتل کرنے گیا تھا۔ منیرل ترنمول کانگریس کارکن بتایا جا رہا ہے۔ منیرل کے مطابق ساتولیا مارکیٹ میں باق باا للہ ا نے دھاردار ہتھیار سے پیچھے سے ان کے اوپر حملہ کر دیا۔ منیرل نے کہا کہ باقی بااللہ ا کے ساتھ اس کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اچانک ہی باقی باللہ نے ان کے اوپر حملہ کر دیا۔ میری مدد کے لیے آئے میرے بھائی نے مجھے بچانے کے لئے حملہ آور باقی باللہ کی پٹائی کر دی۔ اس میں باقی باللہ کا سر پھٹ گیا۔

جس کے بعد باقی باللہ کو پکڑ کر مقامی لوگوں نے اس کی پٹائی کردی ۔ واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچی اور باقی باللہ اور منیرکو پہلے جیران گاچھا صحت مرکز لے کر گئی۔ منیرل کا علاج وہیں چل رہا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے باقی باللہ کو چترنجن میڈیکل کالج اسپتال ریفر کر دیا۔ چترنجن میڈیکل کالج اسپتال لے جانے کے دوران باقی باللہ نے دم توڑ دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *