۔ چرخہ-دادری میں جلسے سے کیا خطاب، مودی نے کہا: ہریانہ کے عوام نے دوبارہ بی جے پی کو اقتدار سونپنے کا لیا ہے فیصلہ
۔70 سے پاکستان جا رہے پانی کو روکے گا مودی: وزیراعظم
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے عوام نے تقسیم کرنے والی سیاست کو شکست دیتے ہوئے قومی مفاد میں ووٹ کیا اور نئے بھارت کو بااختیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پانچ سال میں بی جے پی نے جو ترقی کی بنیاد رکھی تھی، اسے رفتار دینے کے لئے تعاون دیا۔ نئے ہندوستان کو یقینی بنانے کے لئے دیہات کے غریب گھر سے باہر نکلے۔ گاؤں سے ہی ملک میں ہو رہی سماجی تبدیلی کو نئی توانائی ملی۔
وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز چرخہ-دادری میں 17 اسمبلیوں کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہریانوی میں جلسہ عام کاخیرمقدم کیا۔ سارے بان-بھائیاں اور بزرگاں نے رام رام کے ساتھ اپنی تقریر شروع کیْ
انہوں نے کہا کہ ہریانہ سمیت ملک کے پورے گائوں نے کھلے میں رفع حاجت کے عزم کو سچ کر دکھایا ہے۔ ہریانہ بیٹی پڑھائو-بیٹی بچاؤ میں بھی سب سے آگے ہے۔ اسے پوری دنیا محسوس کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہریانہ کے حق کا پانی 70 سال تک پاکستان جاتا رہا۔ اب اس پانی کو مودی روکے گا اور ہریانہ کے کسانوں کو پانی دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہریانہ کی دوبارہ خدمت کرے، یہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ ہریانہ کوڈبل انجن کا فائدہ ملا۔ اس سے تبدیلی کا نیا دور شروع ہوا۔ ہریانہ سے ان کا خاص لگاؤ ہے اور وہ ہریانہ کے لوگوں کا آشیر واد لینے کے لئے کھینچے چلے آتے ہیں۔ ہریانہ کے عوام کا درشن کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں، فوجیوں اور کھلاڑیوں کے اعزاز کے لئے وسیع اقدامات کئے ہیں۔ کسانوں کو پنشن کے منصوبے کا فائدہ مل رہا ہے تو فوجیوں کو ون رینک ون پنشن کا فائدہ مل رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here