ہرش وردھن نے لکھا گہلوت کو خط، کہا- کوٹہ کیس میں ہر ممکن کریں گے مدد

راجستھان میں کوٹہ کے اسپتالوں میں ہو رہی نومولود بچے کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیر اعلی کو ہر ممکن مدد دینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ میں بچوں کی موت کے اعداد و شمار بہت زیادہ ہیں۔ اگر ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے مدد چاہتی ہے تو وہ ہر طریقے سے مدد کرے گی۔ غور طلب ہے کہ راجستھان کے کوٹہ شہر میں نوزائیدہ اموات کے اعداد و شمار 100 کے پار ہو گیا ہے۔ راجستھان حکومت نے کوٹہ کے سرکاری اسپتال کے دو ڈاکٹروں اور 2 عملے کو معطل کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *