ہرش وردھن شرنگلا نے ٹرمپ سے مل کر شکریہ اداکیا

Share Article

امریکہ میں مقیم بھارت کے سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے بھارت روانہ ہونے اور خارجہ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے سے قبل صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔ شرنگلا نے امریکہ اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں تعاون کے لئے صدر کا اظہار تشکر کیا۔ سینٹ اسٹیفن کالج کے طالب علم رہے شرنگلا 29 جنوری کو خارجہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ 57 سالہ شرنگلا بھارت کے 33 ویںخارجہ سیکریٹری ہوں گے۔ اس سے قبل وہ بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر اور تھائی لینڈ میں بھارت کے سفیر رہ چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *