’میں بھی چوکیدار‘ کے جواب میں ہاردک پٹیل نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ’بے روزگار ہاردک پٹیل‘
ممبئی: پی ایم نریندر مودی کے اپنے نام کے آگے چوکیدار لکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے نام کے آگے چوکیدار لکھنے والوں کا سیلاب سا آ گیا ہے، جس کے بعد کانگریس لیڈرہاردک پٹیل نے بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے اپنے کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں نام کے ساتھ چوکیدار جوڑنے پر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے ٹویٹر پر نام تبدیل کر ’بے روزگار ہاردک پٹیل‘ کر دیا ہے۔
ہاردک مودی حکومت کے پانچ سال کی مدت میں ملک میں ملازمتوں کی کمی اور بے روزگاری بڑھنے پر حملہ کرتے ہیں۔ پی ایم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کٹر ناقدین میں رہے ہاردک پٹیل نے بی جے پی کے ’میں بھی چوکیدار‘ کی نئی مہم میں حصہ لیا۔ بتا دیں کہ ہفتہ کو وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کا نام بدل کر’چوکیدار نریندر مودی‘ کر دیا تھا۔
اس کے بعد تقریباً تمام بی جے پی رہنماؤں اور مرکزی وزراء نے اس مہم میں شامل ہوکر اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے نام کے ساتھ چوکیدار لفظ جوڑ لیاتھا، جسے دیکھ کر لگا رہا ہے کہ اب جیل میں بیٹھے لیڈر اور ملک کی دولت لوٹ کر مفرور بھی یہی لکھتے نظر آئیں گے اس پر سوشل میڈیا میں کافی بھیم بھی بن رہے ہیں۔
مخلص فیس بک
بتا دیں کہ اس مہم میں نہ صرف بی جے پی کے لیڈر بلکہ پارٹی کے حامیوں اور کچھ troll کرنے والوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ بی جے پی کے سوشل میڈیا مہم پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر مودی نے مسلسل کوشش کرتے رہیے لیکن آپ سچ چھپا نہیں سکتے ہیں۔ پورا ہندوستانی کہہ رہے ہیں کہ چوکیدار چور ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- شہریت ترمیمی بل پر مسلمان خاموش کیوں؟ - December 12, 2019
- لبنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال - December 12, 2019
- قطر اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہونے کے آثار، گلف سربراہی اجلاس میں قطری وفد کاگرمجوش استقبال - December 12, 2019