امریلی یا مہسانا سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے ہاردیک پٹیل-کانگریس نے دیاآفر

Share Article
hardik-patel
لوک سبھا الیکشن سے پہلے گجرات کے پاٹیدارکمیونٹی کے لیڈر ہاردک پٹیل نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ عام الیکشن لڑیں گے۔لیکن ہاردک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونگے یا آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑیں گے۔وہیں کانگریس ذرائع کے مطابق ہاردک پٹیل کو کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے اور جلد ہی وہ پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ لیکن لکھنؤ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہاردک نے کہا، کہ’بالکل،ہم2019میں الیکشن لڑیں گے‘۔کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پرپاٹیدارانامت اندولن کمیٹی(PAAS)کے لیڈر نے کہا کہ وہ اس بارے میں بعد میں فیصلہ کریں گے۔
مہسانا یا امریلی سے ہاردک بن سکتے ہیں امیدوار
خبر کے مطابق،کانگریس کے ذرائع نے کہاکہ ہاردک پٹیل کو الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی میں شامل کرنے پر بات چل رہی ہے۔وہ مہسانا یا امریلی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔دونوں ہی جگہوں پر پاٹیدار کمیونٹی کے لوگ بڑی تعدادمیں رہتے ہیں۔لیکن پاٹیدار آندولن کے دوران ہوئی تشدد کے بعد کورٹ نے مہسانا میں ہاردک پٹیل کے داخلہ پر روک لگا دی تھی۔ہاردک نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔اگر ہائی کورٹ سے ہاردک کومہسانا میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی تو وہ اس سیٹ سے ہی الیکشن لڑیں گے۔کانگریس ذرائع نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک نہیں رہتاہے تو انھیں امریلی سے بھی انتخابی میدان میں اترا جا سکتاہے۔حالانکہ کانگریس لیڈر نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ ہاردک کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ہاردک کے الیکشن میں اترنے سے گجرات کی سیاست میں اثر پڑے گا،ویسے دیکھا جائے تو 2014کے مقابلہ 2019الیکشن کافی دلچسپ ہوگاکیونکہ اس بار اپوزیشن کافی مضبوط دکھ رہا ہے یعنی مقابلہ کانٹے کا ہوگا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *