ہارڈ کورکے خلاف کیس درج

Share Article
Hard Kaur Charged With Sedition For Remarks On Yogi Adityanath and Mohan

 

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف تبصرے کو لے کر ریپ گلوکارہ ہارڈ کور کے خلاف معاملہ درج ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز ہند نژاد برطانوی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ان رہنماؤں کے خلاف تبصرے کئے تھے، جن کو لے کر سوشل میڈیا پر ہارڈ کور کے خلاف غصہ بڑھ گیا تھا۔

Image result for yogi adityanath and mohan bhagwat  against speech by bollywood actress

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہارڈ کور کے خلاف اتر پردیش کے وارانسی کینٹ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ششانک شیکھر ترپاٹھی کی طرف سے کرائے گئے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ہارڈ کور کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ان کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153اے ، 124اے ، 500، 505 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ہارڈ کور اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے خلاف نازیبا تبصرے کو لے کر تنازعہ میں رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *