دارالعلوم رحمانیہ کے طلبا کی نمایاں کارکردگی پر اظہارِ مسرت

Share Article

students

دارالعلوم رحمانیہ ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلما، سنگم وہار، نئی دہلی کے شعبہ حفظ کے طلبا کی صلاحیت پرکھنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دوطلبا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنانے کا شرف حاصل کیا۔ محمد جسیم بن جلال الدین (ہردوئی) اور محمد احتشام انصاری بن رئیس احمد (کانپور) نے بالترتیب مہمان استاد قاری عبدالوہاب اور قاری ناظم علی کو مکمل حفظ قرآن پاک سنایا۔ دارالعلوم رحمانیہ کے مہتمم مولانا محمد معراج ندوی نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور ان طلبا کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں یہ ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں میں کس قدر صلاحیت موجود ہے۔ مولانا معراج ندوی نے مزید کہا کہ ہمارے سالہائے گزشتہ کی روایت کو برقرار رکھا، یہ یقیناًہمارے لیے قابل قدر ہے۔ اس موقع پر سنگم وہار علاقہ کے ذمہ داران اور معروف شخصیات قاری ریاض الحق، ماسٹر عزرائیل، سیّد زاہد علی، مولانا شمس الحق، محمد کوثر، محمد کبیر لالہ، عبدالاحد، حافظ امیراللہ، محمد اسحاق، قاسم ٹھیکیدار وغیرہ موجود تھیں۔ دارالعلوم رحمانیہ کے سرپرست ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے اظہار مسرت کیا اور کہا کہ دارالعلوم رحمانیہ نے بہت تیزی سے ترقی کی اور مولانا محمد معراج ندوی کی سربراہی میں مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔ پروگرام کے اختتام پر بانی ادارہ معظم علی مرحوم کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اور معاونین و خیرخواہان مدرسہ و مسجد کے لیے خیر و برکت کی دعا بھی کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *