پاکستان سے 6سال بعد وطن لوٹے حامدانصاری نے کی سشماسوراج سے ملاقات

Share Article
hamid-nehal-ansari
پاکستان کی جیل میں 6سال تک بندرہنے کے بعد وطن لوٹے حامدنہال انصاری نے بدھ کووزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی۔سشماسوراج سے ملتے ہی حامدانصاری پھوٹ پھوٹ کررونے لگے ۔انہوں نے سشما سوراج اورحکومت ہند کا شکریہ اداکیا۔اس سے قبل پاکستانی نے حکام نے حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا۔اطلاعات کے مطابق،نہال انصاری کو پاکستان مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے ہندوستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔آپ کوبتادیں کہ حامدانصاری منگل کوشام میں ہی ہندوستان لوٹے ہیں۔حامدنہال انصاری نے بدھ کو وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔
آپ کوبتادیں کہ ہندوستانی شہری حامدانصاری نومبر2012میں افغانستان گئے تھے اوروہاں سے غائب ہوگئے تھے۔اس وقت ان کی عمر27سال تھی۔ان کی والدہ فوزیہ انصاری کا کہناہے کہ وہ سوشل میڈیاپرپاکستان کے ریاست خبیرپختوں کی ایک لڑکی سے ملے اوران سے محبت کربیٹھے اورجب ان کومعلوم ہوا کہ اس کے گھروالے اس کی زبردستی شادی کروارہے ہیں تووہ اس کوڈھونڈنے نکل پڑے۔وہ افغانستان سے گزرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستان جاپہنچے۔جب وہ پاکستان کے ’کوہاٹ‘ پہنچے تولڑکی کے گھروالوں کی جانب سے ان کوگرفتارکرالیاگیا۔بہرکیف ایک ماں جوپچھلے 6سال سے اپنے بیٹے کا ٹوٹ کرانتظارکررہی تھی ،آخروہ وقت آہی گیا جب اس کا بیٹاہندوستان اوراپنے گھرپہنچا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *