بھوجپور ضلع کے بڈہرا تھانہ کے تحت ببرا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے ڈینگی کی زد میں آنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈینگی کے شکار تمام لوگوں کا علاج پہلے نجی اسپتال میں کرایا گیا اور پھر بعد میں انہیں آر ہ صدر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
وہاں انہیں بھرتی کر فوری علاج کے بعد پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق متاثرہ لوگوں میں رمبھا دیوی،استوتی سنگھ، رانی کماری، درگیش کمار اور شروتی کماری ہیں۔ تمام کو جسم میں تیز درد، بخار اور قے کی شکایت ہے۔ رشتہ داروں کے مطابق تین افراد گزشتہ 6-7 دنوںسے ڈینگی سے متاثر ہیں۔ ان کی جانچ کرائی گئی۔ تحقیقات میں ان میں ڈینگی پازیٹو علامت پائی گئی ہے۔
اس کے بعد خاندان کے تین دیگر اراکین بھی اس کی زد میں آ گئے۔ تمام چھ افراد کو علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا۔ یہاں سے انہیں پی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here