الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے جو حج کے ایام میں مسجد میں صفائی کے انتظامات کو یقین بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں صفائی کے لیے جہاں بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا کی گئی ہے وہیں صفائی کے لیے 400 آلات اور مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عملہ مسجد حرام میں کے اندرونی اور بیرونی مقامات، قالینوں اور دیگر اہم جگہوں کی تطہیر کے ساتھ مسجد کومعطر کرنے کے لیے کام کرے گا۔ادھر ’خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے باعث فخر ہے‘ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت مسجد حرام میں 1000 عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان تحائف میں صوت القرآن سی ڈیز، دینی کتب اور مناسک حک سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔
 
Image result for masjid-e-haram cleansing staff
 
مہم کے چیئرمین انجینیر ماہر الزھرانی نے کہا کہ ان کی مہم نے اپنی انتظامہ ذمہ داریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں حج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اللہ کے مہمانوں کی فریضہ حج کی ادائی میں مددکے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here