حافظ سعید کا برادر نسبتی اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کا نائب امیرعبدالرحمن مکی پاکستان میں گرفتار

Share Article

 

پاکستان میں دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سر براہ حافظ سعید کا سالہ عبدالرحمن مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبدالرحمن مکی ممبئی حملہ میں موسٹ وانٹیڈ ہے۔روزنامہ ڈان کے مطابق مکی کی گرفتاری پنجاب علاقہ کے گجرانوالہ سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد مکی کو فی الحال لاہور کی جیل میں رکھا گیا ہے۔یہ گرفتاری لاہور میں تنظیم کے القادسیہ مرکز سے رات ایک بجے عمل میں لائی گئی، جہاں رات کو کالعدم تنظیم کے نائب امیر نے خطاب کیا تھا۔سیکورٹی اداروں نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں انہیں حراست میں لے لیا۔

Image result for abdur rahman arrested in pakistan

ذرائع کے مطابق عبدالرحمٰن مکی پر تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ میں جماعت الدعوہ کے مرکز مسجد اقصی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں پہلے سے ہی ایک مقدمہ درج تھا جس میں ان کی گرفتاری کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *