گڑگاؤں :ایمبئنس مال مینجمنٹ کا آگزنی کے بعدفلم ’پدماوت‘ نہ دکھانے کا فیصلہ

Share Article
ambience-mall
فلم سازسنجے لیلابھنسالی کی متنازعہ فلم ’پدماوت‘پرہوئے ہنگاموں اورآگزنی کے بیچ گڑگاؤں میں ایمبئنس مال میں پی وی آرسنیماگھرنے اپنے اس فلم کونہیں دکھانے کا فیصلہ لیاہے۔اس کیلئے باقاعدہ مال انتظامیہ نے تحریری نوٹس چسپاں کیاہے۔عیاں رہے کہ آج ملک بھرمیں یہ فلم ریلیزہورہی ہے۔حالانکہ بتایاجارہاہے کہ تنازعہ کے چلتے اس فلم کوکے تئیں لوگ اس قدرپرجوش ہیں کہ دہلی این سی آرمیں پی وی آرکئی شوہاؤس فل ہوچکے ہیں۔
پدماوت کے 25جنور ی کوریلیزسے پہلے راجپوت کرنی سیناکی دھمکی کے پیش نظرگڑگاؤں میں اتوارتک دفعہ 144نافذ ہے۔ کرنی سینانے فلم کی اسکریننگ کررہے سنیماگھروں کونشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔گڑگاؤں میں 40سے زیادہ سنیماگھراورملٹی پلیکس ہیں۔ حالانکہ ہریانہ سرکارنے کہاہے کہ وہ فلم کی مخالفت کولیکرعدالت عظمیٰ کے حکم کولاگو کرے گی۔ گڑگاؤں ڈپٹی کمشنرونے پرتاپ سنگھ نے کہاکہ قانون وانتظام میں گڑبڑی کی خدشات کے مدنظردفعہ 144لگائی ہے۔یہ فلم آج ریلیزہورہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *