گڑگاؤں شوٹ آؤٹ: جج کابیٹا ’ برین ڈیڈ ‘ قرار

گڑگاؤں (گروگرام)کے سیکٹر49کے آرکیڈیا مارکیٹ گنرکی گولی سے جج کی زخمی بیوی ریتو کی ہفتہ کودیررات موت ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں نے اس کے 18سالہ زخمی بیٹے دھرو کو’برین ڈیڈ‘قراردے دیاہے۔وہیں پولس نے ملزم گنر(بندوق مین)کی ماں اورماموں زاد بھائی کوپولس نے حراست میں لیاہے اوران سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اس بیچ پولس نے اتوارکوملزم گنرکوعدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے چار دن کی پولس ریمانڈپربھیج دیاگیا۔ایڈیشنل ضلع اورسیشن جج کرشن کانت نے گنر(سیکوریٹی گارڈ) مہیپال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایاگیاہے۔ گروگرام کے پولس کمشنر کے کے راؤ نے گنرمہپال کونوکری سے برخاست کردیاہے۔ انہو ں نے بتایاکہ ملزم گنرمہپال کی دماغی حالت ٹھیک ہے۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کرشن کانت کی بیوی ریتو (45) اور بیٹے دھرو (18) ہفتہ کو آرکیڈیا مارکیٹ میں خریداری کے لئے گئے تھے۔ اسی دوران ان کے نجی سیکورٹی گارڈ مہیپال نے انہیں گولی مار دی۔ دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ گروگرام سول اسپتال کے علاقائی میڈیکل آفیسر پون چودھری نے ریتو کی موت کی تصدیق کی تھی ۔وہیں اب ایڈیشنل سیشن جج کرشن کانت شرما کے بیٹے کو ڈاکٹروں نے ’ برین ڈیڈ ‘ قرار دے دیا ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو ایوارڈسے نوازا کیا گیا - February 20, 2019
- شہید امت کمار کے گھر شاملی پہنچے راہل اور پرینکا ،’پرارتھناسبھا‘ میں بھی ہوئے شامل،ویڈیو - February 20, 2019
- لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - February 20, 2019