گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کی سالانہ تقریب میں طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا

Share Article
students

نئی دہلی:گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی فصیل بند شہر کی مسجد سبز واقع لال کنواں میں گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم مکتب دینیات کے طلبہ و طلبات کو اُن کی بہترین کارکردگی کیلئے انعامات سے نوازا گیا۔ آج منعقد کی گئی اس تقریب میں درجہ صفر سے درجہ سوم کے طلبہ کو پہلی دوسری و تیسری پوزیشن کیلئے ٹرافی و سند دی گئی۔ جبکہ بہتر کارکردگی اور مکتب میں پوری حاضری کیلئے نقد و خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر بچوں کے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
students-with-prize
تقریب کی شروعات کلام الٰہی سے ہوئی، اس کے بعد طلبہ نے دینی معلومات و تعلیم پر مشتمل اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ننّے منّے بچوں نے حمد و ثناء اور نعتیہ کلام سے سماع باندھ دیا۔ علاوہ ازیں آپ ؐ کی سنت ،نماز کی اہمیت، چھوٹی چھوٹی دعائیں اور شب برأت کی فضیلت پر بیان کیا۔اس تقریب میں گرین ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذمہ داران کے علاوہ مسجد سبز کی منتظمہ کمیٹی، بچوں کے والدین ، علاقے کے معزز شخصیات و دیگر افراد نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *