امت شاہ اور راجناتھ سمیت بڑے سیاستدانوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دی مبارکباد

Share Article

 

مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی بڑے سیاستدانوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ امت شاہ نے ٹویٹ کر کے کہاکہ بھارتی ٹیم کے ذریعہ پاکستان پر ایک اور حملہ اور نتائج روایتی ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے لئے پوری ٹیم کو مبارکباد۔ ہر ہندوستانی فخر محسوس کر رہا ہے اور اس شاندار جیت کا جشن منا رہا ہے۔

Image result for indian cricket team world cup 2019

کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے اتوار کو انگلینڈ کے مانچسٹر میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کو 89 رنوں سے ہرا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ عالمی میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔ بھارتی ٹیم نے اس جیت کے لئے شاندار اور حیرت انگیز کرکٹ کھیلا۔ ہم سب کو ٹیم انڈیا پر فخر ہے۔

Image result for indian cricket team world cup 2019

وزیرکھیل کرن رججو نے ٹویٹ کیاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ بھارتی ٹیم جیتے گی۔نوجوانوں کو مبارک ہو۔ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہاکہ عالمی 2019 میں پاکستان کے خلاف ایک اور شاندار فتح کے لئے ٹیم انڈیا کو مبارک ہو۔ میں اپنے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے لئے نیک خواہشات دیتا ہوں۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیاکہ شاندار کارکردگی کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، ٹیم نے ملک کو فخرکرنے کا موقع دیا۔ پاکستان ہار گیا، لیکن انہوں نے (پاکستان) یقینی طور پر اپنی کارکردگی سے ٹوئٹر کومزید دلچسپ بنا دیا۔

Image result for indian cricket team world cup 2019

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے لکھا، اچھی طرح سے کھیلی ٹیم انڈیا. شاندار جیت کے لئے مبارک باد۔ جے ہند!

کانگریس نے اپنے ٹوئٹرہینڈل کے ساتھ ٹویٹ کر کے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، پاکستان کے خلاف شاندار فتح ٹیم انڈیا کو مبارک ہو۔ آپ نے مسلسل ملک کو فخرکرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ شکریہ!
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اورنائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی ٹیم انڈیا کو جیت کی مبارک باد دی۔ گہلوت نے ٹویٹ کیاپاکستان پر اس شاندار فتح کے لئے ٹیم کو مبارکباد۔ آپ پر تمام ہندوستانیوں کو فخر ہے!نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے لکھا کہ پاکستان کے خلاف اپنے ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیم انڈیا کو دل سے مبارک باد اور آگے کے میچوں کے لئے نیک خواہشات۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ورلڈ کپ جیت کر ملک کا احترام بڑھائیں گے۔ ہمیں ٹیم انڈیا پر فخر ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *