kejriwal-naresh-lg
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران آج 29دسمبرکوراجیہ سبھامیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورگورنرانل بیجل کا معاملہ اٹھایاگیا۔سماج وادی پارٹی کے لیڈرنریش اگروال نے ایوان میں کہاکہ دہلی سرکارکے پاس کوئی پاورنہیں ہے اوروزیراعلیٰ کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر چپراسی جیسابرتاؤ کرتے ہیں۔کسی وزیراعلیٰ کیلئے یہ توہین ہے۔
دراصل، ایوان میں نریش اگروال راجیہ سبھامیں دہلی کے حالات کولیکرمودی سرکارپرسوال اٹھارہے تھے اورکیجریوال کوزیادہ پاوردینے کی بات کررہے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ دہلی کوبہترکرناہے توالزام پرالزام سے ہٹ کرہم سب کوکارروائی کرنی پڑے گی۔یہ بل کئی بارآچکے ہیں، ہم کئی بارکہتے ہیں کہ دکانوں کوقانونی منظوری دینے جارہے ہیں،لیکن کئی دنوں سے ہم سن رہے ہیں کہ دہلی میں دکانوں میں تالالگ رہاہے۔انہو ں نے بی جے پی پرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ دہلی میں ایم سی ڈی آپ کی ہے لیکن وہ کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے۔آپ دہلی سرکارپرتب الزام لگائیے جب دہلی سرکارکے پاس کوئی پاورہو۔لیفٹیننٹ گورنردہلی کے وزیراعلیٰ کے ساتھ چپراسی کی طرح بتاؤ کرتے ہیں۔یہ کیاایک وزیراعلیٰ کی بے عزتی نہیں ہے‘۔نوئیڈاسے کالندی کنج مارگ پردہلی میٹروکی مجنٹالائن کے افتتاحی تقریب میں دہلی کے وزیراعلیٰ کونہ مدعوکرنے اوردہلی سرکارکوحقوق دینے کامعاملے بھی اپوزیشن پارٹیوں نے اٹھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here