سوشل میڈیا کے شیروں کو شہید کی بیوی نے لگائی پھٹکار، جنگ چاہتے ہو تو سرحد پر جاؤ

Share Article
social-media-warriors

ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کی جانب سے کارروائی کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان حالات میں کشیدگی ہو گئی، جنگ جیسے حالت بھی بنے مگر اب معاملہ ٹھنڈا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جم کر جنگ کی اپیل کی گئی،جس پر بھڑکے شہید جوان کی بیوی نے سوشل میڈیا پر شیر بننے والوں کو لتاڑ لگائی ہے۔ بڈگام میں طیارے حادثے میں شہید ہوئے فضائیہ پائلٹ کی بیوی نے سوشل میڈیا پر جنگ کا مطالبہ کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تحمل برتیں اور لوگوں کے جذبات کواکسانے کی کوشش نہ کریں۔

social-media-warriors-1

جموں و کشمیر کے بڈگام میں بدھ کو فضائیہ کا ایم آئی ۔17 طیارہ کریش ہو گیا تھا، جس میں اسکواڈرن لیڈر نناد مانڈوگانے شہید ہو گئے تھے۔ مہاراشٹر کے ناشک کے رہنے والے مانڈوگانے کا جمعہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کی گئیں۔ چوپر حادثے میں مانڈوگانے کے علاوہ فضائیہ کے 5 اور جوان شہید ہو گئے تھے۔آخری رسم سے پہلے اسکواڈرن لیڈر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ان کے والد نے ان کی چتا کو انگنی دی۔ اسکواڈرن لیڈر کی 2 سال کی ایک بیٹی ہے۔

شہید اسکواڈرن لیڈر نناد مانڈوگانے کی بیوی وجیتا نے کہا،’ہمیں جنگ نہیں چاہئے۔ آپ کوجنگ کے نقصانات کا اندازہ نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اور نناد مارے جائیں۔ سوشل میڈیا پر جنگ کا مطالبہ بند کریں۔ آپ کو جنگ چاہئے تو خود سرحد پر جائیں، یا تو خود فوج میں شامل ہو جائیے یا آپ کے خاندان کے کسی رکن کو فوج میں بھیجئے، اتنا بھی نہیں کر سکتے تو ملک کی خاطر اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف رکھئے، لڑکیوں کو مت چھیڑئیے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *