کچی کالونیوں کو لیکر دھرنے پر بیٹھے بھاجپائی اپنے گریباں میں جھا کیں: گوپال رائے

Share Article

اپنی حکومت میں بی جے پی نے دہلی کی کچی کالونیوں میں ایک اینٹ بھی لگانے کا کام بھی نہیں کیا ہے وہی اسی وقت سے کجریوال حکومت نے پہلے دن سے ہی کچی کالونیوں میں 6 ہزار کروڑ بجٹ خرچ کرنے کا کام کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کاآج ایک پریس کونفرنس کے دوران گوپال رائے نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماکچی کالونیوں کے لئے دھرنے پر بیٹھے بی جے پی کے ذمہ دار رہنما، دہلی کی صفائی، اور عوامی سیکورٹی کو تو پہلے دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے کچی کالونیوں کی ترقی کے بارے میں کوئی اعداد و شمار ہے تو پھر اسے بتائیں، مرکز میں پانچ سال گزر چکے ہیں پھر دوبارہ سے پھر سے مرکز میں آگئے ہیں، اگراب تک کچھ کرلیا ہو اتنے سال میں وہ بھی بتا سکتے ہیں۔گوپال رائے نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں اگر بی جے پی کی حکومت نے کچی کالونیوںمیں ایک اینٹ بھی بی جے پی نے لگائی ہوتو بتائیں۔

Image result for gopal rai

بی جے پی حکومت کی یہ تاریخ رہی ہے کہ دہلی میں، کچی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کی طرف کبھی دیکھا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے بھی کام کرنے کے بجائے صرف جملے بازی کی اور کچھ بھی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد، دو چیزوں پر برابر کام کئے گئے ہیں،جس کے تحت کام پہلے دن سے خام کا لونیوں کے سب سے اہم کام میں سڑکوں،نالیوں،سیور لائن، صاف پانی اور کئی تعمیری کام کئے گئے۔کجریوال حکومت نے اپنے بجٹ میں سے3500 کروڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مراحل میں کچی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ دیا گیا۔اس موقع پر گوپال رائے نے کہا کہ بی جے پی کے پاس صفائی اورسیکورٹی ہے، اسے ہی اچھا کرکے دکھا دیں ،باقی سب دہلی حکومت دیکھ لے گی،دہلی کی صفائی کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،پوری دہلی میں جرائم کا گراف بڑھتا جا رہاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *